۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
داعش آمریکا

حوزه/ پاکستان؛ رینجرز اور پولیس فورسز کی مشترکہ کارروائی میں کراچی کے گڈاپ نامی علاقے سے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان رینجرز کے اعلامیے کے مطابق، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داؤد عرف امیر صاحب کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ملزمان کے قبضے سے دستی بم، گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا انتہائی سرگرم کارندہ ہے جو کہ کے پی کے باجوڑ اور کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد داؤد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور اس نے حال ہی میں کالعدم تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق، دونوں دہشت گرد دوبارہ داعش کو منظم کررہے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دونوں دہشت گردوں کو قانونی کارروائی کیلئے ایس آئی یو سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .